مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ ایرانی قوم مزاحمت کی ثقافت سے سرشار ہے اور وہ کبھی بھی امریکی دھمکیوں پر ہتھیار نہیں ڈالے گی.
سابق امریکی خاتون نائب وزیر خارجہ نے بین الاقوامی پالیسی میں ٹرمپ کے رویے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی طاقت سے واقف نہیں ہیں۔
وینڈی شرمن نے کہا کہ ٹرمپ پہلے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہیں جس کے بعد بات چیت کے ذریعے کسی سمجھوتے پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وینڈی شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو زبانی معاہدوں کے بجائے عالمی معاہدوں کے لئے کوشش کرنی چاہیئے. وہ ایران اور شمالی کوریا کے حوالے سے خام خیالی کا شکار ہیں.
پیغام کا اختتام/