افغانستان، داعش کے کمانڈر سمیت 150 دہشت گرد تسلیم
مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ جوزجان میں داعش کمانڈر نے خود کو 150 دہشت گردوں سمیت افغان فوج کے حوالے کردیا۔
ادھر صوبہ جوزجان کے گورنر کے ترجمان نے محمد رضا غفوری نے اس خـبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں طالبان اور داعش دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے داعش دہشت گردوں میں داعش کے کمانڈر مولوی حبیب الرحمن اور اس کے نائب مفتی نعمت اللہ بھی شامل ہیں۔
پیغام کا اختتام/
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
