نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک

نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 29 کو بچا لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 2111
تاریخ اشاعت: 04 August 2018 - 17:21 - 26October 2639

نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اب تک 17 خواتین اور چار بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ریاستی امدادی ٹیم کا کہنا ہے کہ حادثہ نائیجیریا کی ریاست سوکوٹو کے ضلع گاندھی کے ایک دریا میں پیش آیا، حادثے کی وجہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی بنی، بدقسمت کشتی پر 50 سے زائد افراد سوار تھے۔

نائییجریا میں خستہ حال کشتیوں اور گنجائش سے زائد افراد کے کشتی میں سوار ہونے کے باعث اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتےہیں، اس سے قبل جولائی میں بھی 22 نائیجیرین تاجر کشتی ڈوبنے سے ہلاک  ہو چکے تھے۔

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً