اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغان کمانڈوز کا طالبان جیل پر حملہ، 61 قیدی رہا

افغان کمانڈوز نے صوبہ ہلمند میں طالبان کی غیر قانونی جیل پر چھاپہ مار کر 61 قیدیوں کو رہا کرالیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۱۵
تاریخ اشاعت: 18:27 - August 04, 2018

افغان کمانڈوز کا طالبان جیل پر حملہ، 61 قیدی رہامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغان فوجی کمانڈوز نے صوبہ ہلمند میں واقع غیر قانونی جیل کے خلاف جمعرات کی رات کو آپریشن کیا جس میں دو طالبان دہشتگرد مارے گئے جب کہ طالبان کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغان آرمی کی بٹالین سیون کے کمانڈر منیب امیری کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو رہائی کے بعد ہلمند میں واقع آرمی کے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ افغان فوج نے گزشتہ ماہ 17 جولائی کو بھی ہلمند کے علاقے موسی کلیٰ میں طالبان کی غیر قانونی جیل سے 58 افراد کو بازیاب کرایا تھا جن میں افغان نیشنل آرمی کے چار اہلکار، 15 پولیس اہلکار اور دو ڈاکٹر شامل تھے۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں