16 October 2024

پاکستان پر غیر ملکی قرضے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے، جب کہ اس کی شہری املاک کے 90 فیصدحصے کی قیمت 300 ارب سے زائد ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۴۳
تاریخ اشاعت: 11:07 - September 11, 2018

پاکستان پر غیر ملکی قرضےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاق میں موجود سرکاری اراضی اور اس پر قائم آرام گاہوں سے متعلق 90 فیصد اعداد و شمار میرے سامنے ہیں،  ان ہوشربا اعداد و شمار کے مطابق 34 ہزار 459 کنال اراضی دیہی اور 17 ہزار 35 کنال اراضی شہری علاقے میں واقع ہے، محض شہری اراضی اور اس پر قائم عمارات کی قیمت 300 ارب روپے سے زائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جو سود کی ادائیگی کیلئے بھی اپنی آئندہ نسلوں پر بوجھ ڈالتے ہوئے قرض کا سہارا لیتا ہے،وہ سرکاری اراضی/ عمارتوں کی شکل میں غیراستعمال شدہ سرمائے کے بڑے ڈھیر پر بیٹھا ہے۔

پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے،جبکہ اسکی شہری املاک کے 90فیصدحصے کی قیمت 300ارب سے زائد ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں