اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں خودکش حملہ 150 افراد ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں خودکش حملے میں 32 افرادہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۵۵
تاریخ اشاعت: 11:52 - September 12, 2018

افغانستان میں خودکش حملہ 150 افراد ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ننگرہار کے ضلع محمد درا میں خودکش حملہ آور نے احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بناتے ہوئے ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، مظاہرین ضلع پولیس افسر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

افغان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں  طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں