اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترکی میں ڈالر سے خرید و فروخت کرنے پر پابندی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جائیداد کی خرید و فروخت کو ملکی کرنسی لیرا میں کرنے کا حکم جاری کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۶۷
تاریخ اشاعت: 10:48 - September 14, 2018

ترکی میں ڈالر سے خرید و فروخت کرنے پر پابندیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، صدارتی حکم نامے میں غیر ملکی کرنسیوں میں ہونے والے تمام پراپرٹی معاہدوں کو لیرا میں منتقل کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

حکم نامے میں ریئل اسٹیٹ اور پراپرٹی ڈیلروں کو پابند کیا گیا ہے کہ جائیداد کی خرید وفروخت کے ساتھ ساتھ مکانات یا اپارٹمنٹس کے کرائے بھی ترک کرنسی میں طے کیے جائیں اور ان معاہدوں میں شامل تمام غیر ملکیوں کو بھی ترک لیرا کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک امریکی ڈالر کے مقابلے میں لیرا 40 فیصد تک اپنی قدر کھوچکا ہے جس سے ترک معیشت کو زبردست جھٹکا لگا ہے،

ترک صدر نے امریکی رویے کو جنگلی بھیڑیے سے تشبیہ دیتے ہوئے لیرا کو مستحکم کرنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں اور یہ نیا حکم نامہ بھی ملکی کرنسی کو سہارا دینے کا ایک اقدام ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں