02 February 2025

ایران اور دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر

کربلا کے ششماہے شیر خوار حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں جمعہ چار محرم الحرام کو اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغر منایا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۷۲
تاریخ اشاعت: 16:25 - September 14, 2018

ایران اور دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں میں عالمی یوم علی اصغرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم علی اصغر کے پروگرام  جمعے کو بیک وقت ایران اور دنیا کے اکتالیس ملکوں میں منعقد ہوئے اور اس موقع پر تمام ماؤں نے اپنے کمسن اور معصوم بچوں کو اپنی آغوش میں لے کر کربلاکے ششماہے کی ماں جناب رباب کی مظلومی و مصائب پر نوحہ وگریہ کیا۔

عالمی یوم علی اصغر ہر سال محرم کے پہلے جمعے کو کربلا میں شہید کئے گئے معصوم بچوں خاص طور پر حضرت علی اصغر کی یاد میں منایا جاتاہے۔

اس پروگرام میں مائیں اپنے بچوں کو سبز و سفید رنگ کے لباس پہنا کر اور پیشانیوں پر  پٹیاں باندھ کر کہ جن پر عام طور پر یا صاحب الزمان اور  علی اصغرکا نام  لکھا ہوتا ہے، شرکت اور اہل بیت اطہار سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں