اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ

اسپین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۵۴
تاریخ اشاعت: 16:19 - September 22, 2018

فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریا میں یورپی یونین کی چوٹی کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہسپانوی حکومت یورپی یونین پر زور دے گی کہ وہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپانوی سفارت کار اس سلسلے میں یورپی سفارت کاروں کے ساتھ غیر معمولی مذاکرات کرکے مشترکہ موقف طے کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسپین کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا اگر یورپی یونین نے ایسا نہ کیا تو اسپین فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پرتسلیم کرلے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں