16 October 2024

پنجاب اسمبلی میں قومی کرکٹ ٹیم کیخلاف قرارداد جمع

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ایشیا کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۹۴
تاریخ اشاعت: 16:26 - September 24, 2018

پنجاب اسمبلی میں قومی کرکٹ ٹیم کیخلاف قرارداد جمعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ایشیا کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔

خیال رہے کہ  ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے سپر فور میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں روایتی حریف ٹیم کے خلاف مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی تھی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے انتہائی محتاط انداز اپنایا جو ٹیم کے لیے شکست کا باعث بنا جبکہ دیگر بلے باز بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایشیاکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے قرارداد میں کہا کہ روایتی حریف بھارت سے مسلسل دوسری شکست سے پوری قوم کو دلی صدمہ ہوا ہے اور پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ قومی خزانے سے کرکٹ ٹیم پرسالانہ کرڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم کوئی خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

متن میں کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ چھوٹی اور ناتجربہ کار ٹیموں سے آسانی سے میچ جیت لیے جاتے ہیں لیکن بڑی ٹیموں سے مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔

متن میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت ایشیا کپ میں پاکستان کی عبرت ناک شکست کا نوٹس لے اور پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی معاملے کی 30 دن میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔

حنا پرویز بٹ نے زور دیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان خود بھی ایک کرکٹر ہیں ان کو نوٹس لینا چاہیے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں