مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے انڈونیشیا میں ایشیائی کھیلوں میں میڈل حاصل کرنے اور حصہ لینے والے ایرانی کھیل قافلہ میں شریک کھلاڑیوں اور کھیل حکام نے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں انڈونیشیا میں 2018 میں ایشیائی کھیلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایا: آپ نے کھیل کے میدان میں اسلام اور ایران کا نام سربلند رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ملاقات نماز ظہر و عصر ادا کرنے کے بعد انجام پذير ہوئی۔
پیغام کا اختتام/