اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی اقدام سے عالمی معاہدے اور سلامتی کو خطرہ

جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے سے عالمی معاہدے اور سلامتی دونوں خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۰۶
تاریخ اشاعت: 14:15 - September 25, 2018

امریکی اقدام سے عالمی معاہدے اور سلامتی کو خطرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کیوبا کے صدر «میگل دیاز کینل» Miguel Díaz-Canel سے نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کرنے کا دعوی کرنے والے ممالک کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کی جانب اشارہ  کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف جنگ دونوں ممالک کے مابین روابط اور باہمی تعاون کے مشترکہ اہداف میں سے ہیں۔

کیوبا کے صدر نے اس ملاقات میں اہواز میں دہشتگردانہ حملے میں شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ کیوبا کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے ہے۔ انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے پر کہا کہ اس اقدام سے عالمی معاہدے اور سلامتی دونوں خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں