ہندوستان کا اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ: 2680
تاریخ اشاعت: 01 October 2018 - 17:49 - 22December 2639

ہندوستان کا اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ نہ کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کےوزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’ من کی بات‘ میں ہندوستانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کا نام لئے بغیرکہا کہ ہندوستان اپنی خودمختاری ، عزت اور وقار کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ طے ہوچکا ہے کہ ہمارے فوجی ان سب کو منہ توڑ جواب دیں گے جو ہمارے ملک میں بدامنی پھیلائیں گےاور ترقی میں رکاوٹ پیدا کریں گے۔ ہم امن میں یقین رکھتے ہیں اور اسے فروغ دینےکےلئے پرعزم ہیں لیکن عزت و احترام سے سمجھوتہ کرکے اور ملک کی خودمختاری کی قیمت پر قطعی نہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں