مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کراچی میں چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جس میں ایک چینی باشندہ ہلاک ہوگیا ہے کہاکہ چین دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتا ہے -
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنائے -
حکومت چین نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ کراچی میں نامعلوم افراد نے چین کی بحری جہاز رانی کی کمپنی کے دو چینی کارکنوں پر حملہ کردیا تھا جس میں ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا -
چین نے گذشتہ برس اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ حتی الامکان پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں - چین اور پاکستان نے گذشتہ کئی برسوں سے سی پیک منصوبے پر کام شروع کررکھا ہے -
پیغام کا اختتام/