ایرانی بحری بیڑا خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا تین جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا امن و دوستی کا پیغام لے کر پاکستان کی کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: 2775
تاریخ اشاعت: 10 October 2018 - 22:55 - 31December 2639

ایرانی بحری بیڑا خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی بحریہ کے سینیئر کمانڈروں نے ایرانی بحری بیڑے کا استقبال کیا، اس موقع پر کراچی میں مقیم ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی بھی موجود تھے۔

ایرانی بحری بیڑے میں بوشہر، خنجر اور نیزہ نامی جہاز شامل ہیں۔

ایرانی بحری بیڑا تین روز تک قیام کرے گا اور پاکستانی بحریہ کے ساتھ ایک مشترکہ فوجی مشق میں حصہ بھی لے گا۔

گزشتہ سال میں بھی پاکستان کا ایک بحری بیڑا چار دنوں تک ایران کی بندرگاہ بندرعباس پر لنگرانداز تھا اور اس نے ایرانی بحری بیڑوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں انجام دی تھیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً