ہندوستان میں طوفان سےتباہی اور ہلاکتیں

ہندوستان میں موسلا دھار بارش کے بعد آںے والے طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 2790
تاریخ اشاعت: 12 October 2018 - 22:29 - 02January 2640

ہندوستان میں طوفان سےتباہی اور ہلاکتیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سمندری طوفان تتلی کے سبب آندھراپردیش میں 8 افراد ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ شمالی ساحلی آندھراپردیش کے اضلاع سریکاکلم اور وجیانگرم میں بڑے پیمانہ پر نقصانات ہوئے ۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس طوفان کے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی اور کل سے دونوں اضلاع میں شدید بارش ہو رہی ہے۔

وزیراعلی کے دفتر نے کہا کہ چھ ماہی گیر جو سمندر میں گئے تھے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سریکاکلم ضلع میں بڑے پیمانہ پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔

 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً