16 October 2024

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر سستا، سونے کی قیمتیں برقرار، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا، دوسری طرف فی تولہ سونا 61500 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۹۱
تاریخ اشاعت: 22:36 - October 12, 2018

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر سستا، سونے کی قیمتیں برقرار، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 60 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 132.40 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری طرف فی تولہ سونا 61500 روپے کی سطح پر برقرار رہا، جب کہ 10 گرام سونا بھی 52 ہزار 726 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 1221 ڈالر فی اونس پر آ گیا، آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق مقامی سطح پر ڈالر سستا ہونے سے سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس میں 880 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 37 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں