اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
سوئیزر لینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی میں سعودی قونصل خانے میں مخالف صحافی کے قتل کے تناظر میں ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۷۴
تاریخ اشاعت: 21:32 - October 25, 2018

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کر رہے ہیں، سوئزرلینڈمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سوئزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسس نے کہا ہے کہ سعودی قونصل خانے میں مخالف صحافی کا قتل انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی بے احترامی ہے۔
سوئیس وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق سن دو ہزار سترہ کے دوران سوئزرلینڈ اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کا حجم دو ارب پانچ سو ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اس سے پہلے جرمنی نے بھی مخالف صحافی کے قتل کے بعد سعودی کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بہت سے یورپی ملکوں نے جمال خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سعودی عرب کے اس موقف کو مسترد کر دیا ہے کہ قتل کی یہ واردات بعض سرکاری اہلکاروں نے خود سرانہ طور پر انجام دی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں