امریکہ: کیلی فورنیا میں فائرنگ کا واقعہ، 13 ہلاک متعدد زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں تیرہ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 2984
تاریخ اشاعت: 08 November 2018 - 23:27 - 28January 2640

امریکہ: کیلی فورنیا میں فائرنگ کا واقعہ، 13 ہلاک متعدد زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے پولیس حکام نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کی رات تھاؤزیند آکس کے سیاحتی مرکز میں ہونے والی فائرنگ میں تیرہ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

یہ علاقہ شہر لاس انجلیس کے مضافات میں واقع ہے۔ عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور کے ہاتھ میں ایک بڑا ہتھیار تھا اور وہ لوگوں پر آنسو گیس بھی چھوڑ رہا تھا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس تعینات ہو گئی اور اس نے لوگوں سے وہاں جمع نہ ہونے کی اپیل کی۔ ابھی تک حملہ آور کی کوئی پہچان نہیں بتائی گئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں