خطے کے چیلنجز کی وجہ سے پاکستان کا ایٹمی صلاحیت پر انحصار

پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی تاثرات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 3027
تاریخ اشاعت: 14 November 2018 - 23:03 - 03February 2640

خطے کے چیلنجز کی وجہ سے پاکستان کا ایٹمی صلاحیت پر انحصارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے چیلنجز کی وجہ سے پاکستان کا ایٹمی صلاحیت پر انحصار بڑھ رہا ہے، ایٹمی صلاحیت دفاع کے ساتھ توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا گیم چینجر ہے، خطے سے گزرنے والے توانائی کے منصوبوں کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے جب کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے گزشتہ سال 20 لاکھ سیاح پاکستان آئے۔

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ گودار کے نزدیک ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربن گیس کے وسیع ذخائر کی نشاندہی ہوئی جب کہ فاٹا اگلے 5 سال میں تیل و گیس کے نئے زرخیز علاقے کے طور پر ابھرے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً