اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
غزہ پر حملے اور حماس کے مقابلے میں شکست کے بعد اسرائیل کے وزیر جنگ اویگڈر لیبرمین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۳۲
تاریخ اشاعت: 20:39 - November 15, 2018

غزہ کی ایک اور کامیابی، اسرائیلی وزیر جنگ نے استعفی دے دیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لیبرمین نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا بھی مطالبہ کیا۔

کہا جا رہا ہے کہ لیبرمین نے غزہ پر حملے بند کرنے کی مخالفت کی تھی لیکن فلسطینی عوام کی شجاعت اور دلیری کے سامنے اسرائیل کو شکست تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن دس نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر لیبرمین نے اپنے عہدے سے استعفا دیا تو وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے۔

 اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل بیس نے بھی لیبرمین کے استعفے کو فلسطینی تحریک حماس کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں