مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہیکنگ کے دوران چوری ہونے والے اس پروگرام کی مدد سے روسی ہیکر نے سی آئی اے کے قبضے سے ایسی حساس معلومات بھی چوری کی تھیں جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمندگی سے دوچار کرنے والا مواد بھی شامل ہے۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے روسی شہری سے، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، چوری کیے گئے سافٹ ویئر اور دیگر مواد کو ان کی تشہیر سے قبل واپس لانے کی کوشش کررہی ہے، اس مقصد کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی نے مذکورہ شخص کو ایک ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس میں سے ایک لاکھ ڈالر کی رقم اسے دی جا چکی ہے۔
دوسری جانب سی آئی اے کے ترجمان ڈین بویڈ نے نیویارک ٹائمز کی خبر کو خیالی اور فرضی کہانی قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کسی روسی ہیکر کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادا نہیں کی گئی۔
پیغام کا اختتام/