مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر جارج ایچ بش کی موت کی تصدیق اُن کے بیٹے جارج ڈبلیو بش نے کی۔
جارج ایچ ڈبلیو بش امریکہ کے 41 ویں صدر تھے جب کہ وہ امریکہ کے سابق 43 ویں صدر جارج ڈبلیو بش کے والد تھے۔
جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ باربرا بش بھی رواں سال 17 اپریل کو انتقال کر گئیتھیں جن کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد بش سینئر کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی تھی۔
واضح رہے 1989 سے 1993 تک امریکی صدر رہنے والے بش سینئر گزشتہ کئی برس سے مسلسل صحت کے مسائل کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہوچکے تھے اور ایک مرتبہ انہوں نے کرسمس بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہسپتال میں ہی منائی تھی۔
پیغام کا اختتام/