مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابھار کے کمشنررحم دل بامری نے کہا کہ دہشتگردوں نے آج صبح بارودی مواد سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چھاونی سے ٹکرا دی۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ہاوس کے سکیورٹی کے معاون محمد ہادی مرعشی نے بھی چابہار میں آج ہونے والے دھماکے کی تائید کی ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق آج کے دہشتگردانہ حملے میں کئی افراد شہید یا زخمی ہو گئے ہیں۔ مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔
پیغام کا اختتام/