02 February 2025

ترکی میں مزید فوجیوں کی گرفتاری کا حکم

ترکی میں مزید دو سو انیس فوجیوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۹۴
تاریخ اشاعت: 16:26 - December 14, 2018

ترکی میں مزید فوجیوں کی گرفتاری کا حکممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترکی میں مزید دو سو انیس فوجیوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔

ٹی آر ٹی ٹیلی ویژن کے مطابق استنبول کے پراسیکیوٹر کی جانب سے مذکورہ فوجیوں کی گرفتاری کا حکم جاری ہونے کے بعد ضروری کاروائی شروع کر دی گئی۔

ترکی میں جولائي دو ہزار پندرہ کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک گولن تحریک کے ساتھ تعلق کے الزام میں ہزاروں افراد کو گرفتار جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب لوگوں کو سرکاری ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

ترک حکومت کا کہنا ہے کہ ناکام فوجی بغاوت میں فتح گولن اور ان کے حامیوں کا ہاتھ رہا ہے تاہم خود فتح گولن نے اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں