16 October 2024

پاکستان: احستاب عدالت نواز شریف کے خلاف کیس کا فیصلہ چوبیس جولائی کو سنائے گی

پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۳۰
تاریخ اشاعت: 20:18 - December 19, 2018

پاکستان: احستاب عدالت نواز شریف کے خلاف کیس کا فیصلہ چوبیس جولائی کو سنائے گیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی احتساب عدالت نے بدھ کے روز مذکورہ دونوں معاملات میں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق احتساب عدالت، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر محفوظ گیا گیا فیصلہ چوبیس دسمبر کو سنائے گی۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے احتساب عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ اٹھائیس جولائی دو ہزار اٹھارہ کو پاناما پیپرز اسکینڈل میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو قومی اسمبلی کی رکینت سے نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد وہ وزارتِ عظمیٰ سے بھی نااہل ہو گئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں