اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کرسمس کے موقع پر روم اور ویٹیکن میں سخت حفاظتی انتظامات

کرسمس کے موقع پر اٹلی کے دارالحکومت روم اور ویٹیکن میں حفاظتی اقدامات بے انتہا سخت کر دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۵۸
تاریخ اشاعت: 20:57 - December 25, 2018

کرسمس کے موقع پر روم اور ویٹیکن میں سخت حفاظتی انتظاماتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے دارالحکومت اور کیتھولک عیسا‏ئیوں کے مرکز روم مین بدھ کے روز سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہوا۔

دو ہزار سے زیادہ پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو روم کے پرہجوم تاریخی اور سیاحتی مقامات پر تعینات کیا گیا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں پولیس کے گشت میں قابل ذکر حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے روم اور ویٹیکن میں دہشت گردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔

سن پیٹرو اسکوائر پر سب سے زیادہ سخت سیکورٹی انتظام دیکھنے میں آرہے  ہے۔ ویٹیکن کا کلیسا بھی سن پیٹرو اسکوائر کے قریب واقع ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں