16 October 2024

مشترکہ تعاون کیلئےایران اور افغانستان پرعزم

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور افغان چیف ایگزیکٹیو نے ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر تاکید کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۵۴
تاریخ اشاعت: 18:04 - January 06, 2019

مشترکہ تعاون کیلئےایران اور افغانستان پرعزممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی سفارتکار سید عباس عراقچی نے افغان صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد افغان چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کی۔ ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلی حکام نے ایران و افغانستان کے درمیان مشترکہ تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹرٹیجک تعاون کی دستاویزات کو حتمی شکل دینے میں اہم پیش رفت حاصل ہونے کی خبر دی۔

اعلی ایرانی سفارتکار نے افغان چیف ایگزیکٹیو کو ایرانی دارلحکومت تہران میں ایرانی حکام اور طالبان کے وفد کے درمیان حالیہ ملاقات کے بارے میں بریفینگ دی۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے نمائندوں کے ساتھ مذکورہ ملاقات افغان حکومت کی ہم آہنگی سے ہوئی ہے اور ہم افغان حکومت کی قیادت میں افغان امن عمل کے انعقاد کی مکمل حمایت کریں گے۔

اس موقع پر افغان چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے ایران کی جانب سے طالبان کے نمائندوں کے ساتھ حالیہ ملاقات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت امن مذاکرات کی حمایت کرتی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں