بلوچستان میں 2 بم دھماکے، 12 زخمی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 3361
تاریخ اشاعت: 06 January 2019 - 23:42 - 26March 2640

بلوچستان میں 2 بم دھماکے، 12 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پشین میں ہونے والا دھماکہ، نیم فوجی دستے کے دفتر کے سامنے ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں لیویز کے تین اہلکار اور سات عام شہری زخمی ہو گئے۔

بعد ازاں دہشت گردوں نے پنجگور بازار میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور  کے اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہونے کی خـبر ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً