پاکستان میں 3 دہشت گردوں کی ہلاکت

پاکستان کے صوبے پنجاب میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 340
تاریخ اشاعت: 17 February 2018 - 20:10 - 07May 2639

پاکستان میں 3 دہشت گردوں کی ہلاکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپ پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں ہوئی۔ اس جھڑپ میں پاکستان کا ایک سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔

پاکستانی پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کے بعد پاکستان کی پولیس نے ان دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا جس کے بعد ان تینوں دہشت گردوں نے خودکش دھماکے کر کے خود کو اڑا لیا۔

پاکستان کا صوبہ پنجاب بدامنی سے دوچار ہے جہاں اب تک کافی تعداد میں لوگ مارے جاچکے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے میں جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ، طالبان اور لشکر جھنگوی  جیسے دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً