مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، وفاقی حکومت نے نئے سال یکم جنوری سے 31 دسمبر2019 کے دوران سرکاری اداروں کی چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کردیا ہے جس کے مطابق اب نئے سال کی پہلی چھٹی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر ہوگی۔
23مارچ یوم پاکستان،یکم مئی لیبر ڈے، 5 تا 7 جون عید الفطر،12 تا 13 اگست عید قربان، 14اگست جشن آزادی، 9 اور10ستمبر عاشورہ محرم، 10 نومبر عید میلاد النبی اور 25 دسمبر یوم قائد اعظم اور کرسمس کی چھٹی ہوگی، تعلیمی اداروں کی موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیاں اس کے علاوہ ہوں گی۔
پیغام کا اختتام/