فوجی عدالتوں کے مستقبل کے بارے میں پاکستانی فوج کا بیان

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ فوج کی خواہش نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہیں اور اگر پارلیمنٹ نے اس کی مدت میں توسیع کی تو فوجی عدالتیں اپنا کام جاری رکھیں گی-
خبر کا کوڈ: 3475
تاریخ اشاعت: 19 January 2019 - 23:45 - 08April 2640

فوجی عدالتوں کے مستقبل کے بارے میں پاکستانی فوج کا بیانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اور فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور فوجی عدالتیں آئندہ اسی صورت میں کام جاری رکھیں گی جب پارلیمنٹ اس کی مدت میں توسیع کرے گی - ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا-

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فوجی عدالتوں کے مستقبل کا فیصلہ یہ سوچ کر کرنا چاہئے کہ کیا فوجداری نظام موثر ہو چکا ہے اور کیا ہمارا فوجداری نظام اب دہشت گردوں سے نمٹ سکے گا-

آصف غغور کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی بعض سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع  کی مخالفت کی ہے-

فوجی عدالتوں کے قیام کی موجودہ مدت مارچ میں ختم ہو رہی ہے-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں