اپ ڈیٹ: 07 May 2021 - 15:40
عراق اور شام میں شکست سے دوچار داعش کے برطانوی دہشتگردوں میں سے ایک سو کے قریب برطانیہ میں واپس داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۶
تاریخ اشاعت: 13:02 - February 18, 2018

داعش دہشتگردوں کی برطانیہ واپسیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے سینئر افسر ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے برطانوی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانوی داعش دہشتگرد جو برطانیہ چھوڑ کر عراق اور شام گئے تھے اُن میں سے 200 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیکورٹی سروسز نے واپس آنے کی کوشش کرنے والے برطانوی داعش دہشتگردوں کو روکنے کی مکمل تیاری کر لی ہے، گزشتہ برس بھی داعش میں شامل ہونے کے لیے جانے والے افراد میں سے 150 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی تھی۔

برطانوی حکومت کے مطابق شام جانے والے برطانوی شہریوں کی تعداد 850 سے زیادہ ہے جس میں سے آدھے سے زیادہ برطانیہ واپس آچکے ہیں اور کوئی 15 فیصد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ شام جانے والے برطانوی شہریوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں