مذہبی تعصب اور اسلاموفوبیا کے خلاف لندن اور گلاسگو میں ریلیاں

نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشتگردانہ حملوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 3762
تاریخ اشاعت: 18 March 2019 - 14:35 - 08June 2640

مذہبی تعصب اور اسلاموفوبیا کے خلاف لندن اور گلاسگو میں ریلیاںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، نسلی و مذہبی تعصب اور اسلاموفوبیا کے خلاف لندن اور گلاسگو میں ریلیاں نکالی گئیں، ہزاروں افراد نے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار اور اسلاموفوبیا کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ کیا۔

حملے کا نشانہ بننے والی مساجد کے قریب پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے، پھول رکھنے والوں میں ہر مذہب اور قوم کے افراد شامل ہیں۔

 دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کرائسٹ چرچ حملے میں جاں بحق افراد کی یاد میں تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ انہو ں نے لکھا کہ ہم ایک ہیں یہ ہمارا مشترکہ دکھ ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً