اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں حادثہ کا شکار مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے آسمان ایر لائنز کے مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۲
تاریخ اشاعت: 22:11 - February 21, 2018

ایران میں حادثہ کا شکار مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف نے منگل کی صبح کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیلی کاپٹروں نے دنا کے پہاڑی سلسلے میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار طیارے کے ملبے کا پتہ لگا لیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ ایران میں آسمان ایر لائنز کمپنی کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار چھیاسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

عالمی سطح پر شائع اور نشر ہونے والے اعداد شمار کے مطابق گزشتہ ترسٹھ برسوں میں طیاروں کے سب سے زیادہ حادثات امریکہ، روس اور برازیل میں ہوئے جس کے بعد کولمبیا، کینیڈا،برطانیہ اور فرانس میں طیاروں کے حادثات رونما ہوئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں