مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ میں نجی فضائی کمپنی ایئر سیال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمارے اوپر بہت کرم کیا اور پہلی لہر پر قابو پانے پر پاکستان نے جو کامیابی حاصل کی ہے اس میں عوام کا بھر پور تعاون حاصل رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ دوسری لہر میں اگر ہم نے صحیح معنوں میں احتیاط نہیں کی تو اس سال کا موسم سرما بہت مشکل ہوگا۔
انہوں نے اسی کے ساتھ حزب اختلاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو حزب اختلاف ہماری حکومت پر مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کی وجہ سے تنقید کر رہی تھی وہی آج جلسے اور جلوس نکال رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔