02 February 2025

افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان دہشت گردوں نے دو چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۰۷
تاریخ اشاعت: 0:36 - December 17, 2020

افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 13 اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے بغلان میں  طالبان دہشت گردوں نے دو چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق درجن بھر سے زائد  دہشت گردوں  نے صوبے بغلان کی دو چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا، حملے میں 13 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، حملہ آور جاتے ہوئے افغان فوج کی گاڑی اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ حملے کے بعد افغان فوج کے تازہ دستوں نے قریبی علاقے کا گھیراؤ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں