16 October 2024

پاکستان کا بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو ایک بار پھر آگاہ کرنا چاہتا ہوں بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۲۵
تاریخ اشاعت: 20:13 - December 21, 2020

پاکستان کا بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  دنیا کو ایک بار پھر آگاہ کرنا چاہتا ہوں بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوئیٹ بیان میں کہا ہے کہ بھارت نےاقوام متحدہ کی گاڑی پرجان بوجھ کرفائرنگ کی۔ بھارت نےاقوام متحدہ کے نشان، نیلے جھنڈے کے باوجود گاڑی کونشانہ بنایا۔ اقوام متحدہ کی گاڑی پرفائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان بھارت کےاس رویےکی شدیدمذمت کرتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں بھارت ایل اوسی پر جنگ بندی کی 3 ہزاربارخلاف ورزی کرچکاہے۔  بھارتی خلاف ورزیوں کےنتیجےمیں 276 شہری شہید ہوچکے ہیں، ان شہدا میں 92 خواتین اور68 بچےبھی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت معاشی بدحالی،کسانوں کے  احتجاج اور کورونا وائرس کی وباسےنمٹنےمیں ناکامی جیسےمسائل کاشکارہے اور اندرونی  مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کرسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنےاندرونی مسائل سےتوجہ ہٹاناچاہتا ہے۔ دنیا کو ایک بار پھر آگاہ کرنا چاہتا ہوں بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کابھرپورجواب دیاجائےگا، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو بھارتی فوج نے ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کرکے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں اقوام متحدہ کے دو فوجی مبصرین موجود تھے جو سیز فائر خلاف ورزیوں سے متاثرہ افراد سے ملنے پولاس گاؤں جارہے تھے۔ بھارت کی جانب سے فائرنگ میں اقوام متحدہ کی گاڑی نشانہ بنی تاہم مبصرین بال بال بچ گئے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں