امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کا ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیش کرنے کا فیصلہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4165
تاریخ اشاعت: 24 January 2021 - 03:34 - 13April 2642

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کا ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیش کرنے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ابتدا ہوگی۔

سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر نے جمعہ کو شیڈول کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرائل ہوگا، یہ ایک مکمل اور منصفانہ ٹرائل ہوگا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔ وہ منصب صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے بھی پہلے صدر ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً