16 October 2024

پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں حکومت کے لئے کوئي خطرہ نہیں

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد " پی ڈی ایم " عملی طورپرختم ہوچکا ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۹۰
تاریخ اشاعت: 23:23 - January 28, 2021

پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں حکومت کے لئے کوئي خطرہ نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد " پی ڈی ایم " عملی طورپرختم ہوچکا ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں۔  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی واتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طورپرختم ہوچکی ہے، انہوں نے جلسوں پرپورا زورلگا کردیکھ لیا عوام ان کے ساتھ نہیں، یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، آپ بے فکررہیں، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں