روسی صدر اور امریکی صدر کی ٹیلیفون پر گفتگو

روسی صدر ولادیمیر پوتین اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4192
تاریخ اشاعت: 29 January 2021 - 00:11 - 18April 2642

امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر کی ٹیلیفون پر گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نے روسی صدر پوتین سے کہا کہ امریکہ روسی جارحیت کیخلاف یوکرائن کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، بورس جانسن نے جوبائیڈن کو صدر بننے پر مبارکباد دی تھی۔ اس سے قبل جرمن چانسلر انگلا مرکل نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ان کو صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ادھر چینی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کے نئے صدر کو سابق صدر ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً