اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کے وزیراعظم سری لنکا کے دورے پر روانہ

پاکستان کےوزیراعظم دو روزہ دورے پر آج صبح سری لنکا کیلئے روانہ ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۹۸
تاریخ اشاعت: 18:50 - February 23, 2021

پاکستان کے وزیراعظم سری لنکا کے دورے پر روانہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس دورے میں پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اپنے اس دورے میں عمران خان سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

عمران خان جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں