بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

بھارت میں کورونا ویکسین کے دوسرے ٹیکے لگانے کی مہم کا بھی آغاز ہوگیا جب کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے۔
خبر کا کوڈ: 4322
تاریخ اشاعت: 02 March 2021 - 16:07 - 23May 2642

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کورونا ویکسین لگوالیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا ویکسین کے دوسرے ٹیکے لگانے کی مہم کا بھی آغاز ہوگیا جب کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جس کے دوران 45 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے جب کہ جن افراد کو پہلا ٹیکہ لگ چکا ہے انہیں دوسرا اور آخری ٹیکہ بھی لگایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج صبح سات بجے کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوا لیا ہے۔ ویکسی نیشن میں طبی عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت بائیوٹیک کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے جب کہ دوسرا ٹیکہ 28 ویں دن لگایا جائے گا۔ بھارت میں اس وقت 20 کروڑ سے زائد افراد کو مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، پورے ملک میں ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ بھارت میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین بھی مقامی سطح پر تیار کی جارہی ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً