اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترکی کا ایک اور فوجی کاروان شام میں داخل

ترکی کا ایک فوجی کاروان "کفرلوسین" بارڈر سے شام کے شمالی صوبے ادلب میں اپنے فوجی اڈوں کے استحکام اور ترک نواز دہشت گردوں کی حمایت کے مقصد سے داخل ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۴۳
تاریخ اشاعت: 14:01 - March 07, 2021

ترکی کا ایک اور فوجی کاروان شام میں داخلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی سازوسامان سے لیس 25 گاڑیوں پر مشتمل کاروان شام کے شمالی صوبے ادلب میں ترکی فوجی اڈے کی طرف گیا ہے۔

شام پر ترکی کی فوجی یلغار کے بعد گزشتہ سال 9 اکتوبر کو بھی بڑی تعداد میں ترک فوجی بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل ہوئے تھے۔

شام میں ترکی کے فوجیوں کی دراندازی کا مقصد اپنے غیرقانونی فوجی اڈوں کی تقویت اور ترک نواز دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنا ہے جو آئے دن مقامی لوگوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائياں کرتے رہتے ہيں۔

بتایا جاتا ہے کہ شام کے شمالی صوبے ادلب میں موجود ترک نواز دہشت گرد گروہ اس صوبے کی بنیادی اور حیاتی نوعیت کی تنصیبات کو تباہ کرکے مقامی لوگوں کو اس علاقے سے جبری کوچ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اوراب تک ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے مقامات کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں