02 February 2025

جارج فلوئیڈ قتل کیس کی عدالتی کارروائی

گذشتہ سال 25 مئی کو جارج فلوئیڈ کی ہلاکت نے کئی دہائیوں بعد امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو احتجاج کے لیے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۴۷
تاریخ اشاعت: 13:34 - March 08, 2021

جارج فلوئیڈ قتل کیس کی عدالتی کارروائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قاتل پولیس افسر ڈیرک شوون کے وکیل ایرک نیلسن نے عدالتی کاغذات میں دلیل دی ہے کہ جارج فلوئیڈ کے ساتھ اپنے تمام تر معاملے میں ڈیرک شوون نے پرسکون اور پروفیشنل رویے کا مظاہرہ کیا۔ ایرک نیلسن عدالت کو بتائیں گے کہ سابق سفید فام پولیس اہلکار نے اپنی ٹریننگ کے مطابق کام کیا کیونکہ بقول ان کے جارج فلوئیڈ نے گرفتاری کے وقت مزاحمت کی تھی۔ تاہم پراسیکیوشن یہ بات ظاہر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کہ 44 سالہ ڈیرک شوون نے اپنے 19 سالہ کیریئر میں ہمیشہ طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام باشندوں کے ساتھ سفید فام پولیس افسران کا رویہ ہمیشہ تعصبانہ رہا ہے اور جارج فلویئڈ کو سرعام دم گھوٹ کر ہلاک کرنے جیسے واقعات امریکہ میں آئے دن پیش آتے رہتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں