مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرانسپورٹ ہفتہ اوراتوار بند رکھی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس جاری رہے گی، 70 فیصد مسافروں کے لیے ریلوے سروس ہفتے کے 7 روز جاری رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس 10 اپریل سے 25 اپریل تک ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی تاہم ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلے کے لیے نظرثانی اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔