02 February 2025

پاکستانی حکومت کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۳۰
تاریخ اشاعت: 17:02 - April 05, 2021

پاکستانی حکومت کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرانسپورٹ ہفتہ اوراتوار بند رکھی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس جاری رہے گی، 70 فیصد مسافروں کے لیے ریلوے سروس ہفتے کے 7 روز جاری رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس 10 اپریل سے 25 اپریل تک ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی تاہم ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلے کے لیے نظرثانی اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں