اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی پولیس نے فائرنگ کرکے 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کو قتل کردیا

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں امریکی پولیس نے فائرنگ کرکے 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کو ہلاک کردیا ہے، امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۹۹
تاریخ اشاعت: 15:00 - April 22, 2021

امریکی پولیس نے فائرنگ کرکے 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کو قتل کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں امریکی پولیس نے فائرنگ کرکے 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کو ہلاک کردیا ہے، امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس فائرنگ میں 15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سیاہ فام لڑکی کی شناخت ماکھیہ برائنٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق چاقو حملے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تھی، پولیس نے واقعہ کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

شہر کے میئر نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوہائیو بیورو آف کریمنل انویسٹیگیشن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں