اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کا قلع قمع کر دیا گیا

ایران کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ لرستان کے شہر بروجرد میں دہشت گرد گروہ ایم کے او کے ایک گروہ کو تباہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۵
تاریخ اشاعت: 13:12 - January 07, 2018

ایران میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کا قلع قمع کر دیا گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ لرستان کے محکمہ انٹیلی جینس کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہشت گرد گروہ ایم کے او کے اس گروہ نے حالیہ چند روز کے دوران صوبہ لرستان اور خاص طور سے بروجرد سٹی میں متعدد تخریبی کارروائیاں انجام دی ہیں۔
انٹیلی جینس اہلکاروں نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا جبکہ ایک دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوا۔
پچھلے دنوں ایران کے بعض شہروں میں لوگوں نے مظاہرے کیے تھے اور وہ مالیاتی اداروں میں اپنے سرمائے کی مبہم صورت حال اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تاہم بیرونی حمایت یافتہ بلوائیوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوامی احتجاج کو پرتشدد رخ دینے کی کوشش کی اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔
امریکہ، صیہونی حکومت اور آل سعود نیز غیر ملکی میڈیا نے عوامی احتجاج اور مظاہروں کو ان کے اصلی راستے سے منحرف کرنے کی کوشش کی لیکن ایران کے عوام نے اپنی بصیرت و آگاہی سے ملک دشمن عناصر کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں