افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں میں 5 افراد ہلاک
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبوں پروان اور غور میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق صوبے غور اور پروان میں طالبان کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ہلاک افراد میں 3 طالب علم اور پولیس اہلکار سمیت حکومتی عہدیدار شامل ہے۔ پہلا واقعہ صوبے غور میں پیش آیا جہاں طالبان نے گاڑی روک کر 4 افراد کو گولیاں ماردیں جب کہ پروان میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔ طالبان کے حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ، طالبان حملوں کے بعد فرار ہوگئے۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
